انھوں نے کہا کہ ایران تہران ریئکٹر کے لئے ملک کے اندر ایندھن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایرانی قوم ملک کے اندر ایٹمی ایندھن تیار کرےگی ۔ انھوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی ایٹمی ادارہ ایٹمی ریئکٹر کے لئے ایندھن فراہم کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے تو پھر یہ کام ایرانی عوام خود انجام دیں گے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی ہے اور اریان کے لئے اقتصادی لحاظ سے بہتر بھی ہے انھوں نے کہا کہ ایران کو اقتصادی پابندیوں سے ڈرانا اور دھمکانا بے سود ہے کیونکہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کے باوجود پیشرفت اور ترقی کی بلند اور عظیم چوٹیوں کو سر کیا ہے۔